ماسکو: پاکستان کمیونٹی کی چوہدری زاہد خورشید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

ماسکو(وائس آف رشیا) روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے صدر ملک شہباز نے معروف سماجی شخصیت چوہدری زاہد خورشید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین چوہدری زاہد خورشید کی شاپ پر جمع ہوئے جہاں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت و بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ والدہ کا سایہ اولاد کے لیے بہت بڑی نعمت ہوتا ہے اور ان کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اس موقع پر نمائندہ دنیا نیوز و ایڈیٹر وائس آف رشیا شاہد گھمن، صحافی اشتیاق ہمدانی، احسان اللہ سمیت کمیونٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق کے لیے دعا کی۔ پاکستانی کمیونٹی نے یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ چوہدری زاہد خورشید اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں