پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز کی جانب سے زیارت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ماسکو (وائس آف رشیا) پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز نے بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں ملک شہباز نے کہا کہ زیارت میں فرائضِ منصبی انجام دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پوری قوم کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر اہلکار قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ملک شہباز نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات پاکستان کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہیں، تاہم پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی اتحاد اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں