ماسکو میں‌محبوب بھٹی کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا اہتمام

ماسکو(وائس آف رشیا) ماسکو کی معروف سماجی شخصیت محبوب بھٹی کی جانب سے کرسمس کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی کرغستان کے صدر محمد ارشدبٹ، رانا ذوالفقارعلی، وسیم عباس، جواد احمد سلہریا ،عبدالخالق، محمد بلال اورمحمد عارف مٹھو سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں شریک پاکستانیوں نے محبوب بھٹی کو کرسمس کی مبارکبادپیش کی ۔۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ روس میں بسنے والے پاکستانی مسلمان ہمیشہ اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ اظہارریکجہتی کرتے ہیں اور ان کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں۔۔۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ آنے والا نیا سال 2025خوشیوں کا سال ہوگا اور دنیا سے جنگوں کا خاتمہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں