منسک (وائس آف رشیا) پاکستانی سفارتخانہ منسک کی جانب سے پاکستانی ثقافت اور فلمی ورثے کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی فلم “Love Guru” کی نمائش کل، 4 نومبر 2025 کو شام 6 بج کر 45 منٹ (18:45) پر پو بیدا (Pobeda) سنیما میں کی جائے گی۔
سفارتخانہ پاکستان کے مطابق فلم کے ٹکٹس آن لائن اور پوبیدا سنیما کے باکس آفس پر دستیاب ہیں۔ فلم کی نمائش کا مقصد بیلاروس میں پاکستان کے فلمی، سماجی اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔
نمائش سے قبل شام 6 بجے (18:00) پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے ہلکی ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور بیلاروسی شہریوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کے تمام اراکین کو مدعو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں تاکہ پاکستان کے مثبت اور ثقافتی تشخص کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔










