اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیلی اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

تہران (وائس آف رشیا) ایران میں جاری مظاہروں اور ممکنہ امریکی مداخلت کے خدشات کے درمیان ایرانی پارلیمنٹ نے غیر معمولی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں امریکی حملے کی صورت میں ایران کے ردعمل اور ملکی سلامتی پر غور کیا گیا۔

ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کا جواب ضرور دیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران میں حالیہ فسادات کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق ممکنہ امریکی مداخلت کے پیش نظر اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں