ماسکو میں پاکستانی طالب علم ٹرین حادثہ میں جاں بحق

ماسکو(وائس آف رشیا) ماسکو میں پاکستانی طالب علم ٹرین کی زد میں‌آکرجاں بحق ہوگیا. تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کا رہائشی 32 سالہ نوجوان سید عدیل 4 دسمبر کو ماسکوآیا تھا جبکہ 7دسمبر کو وہ کسی کام سے جارہا تھا کہ ٹرین کی پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین کی سائیڈ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا. لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگیا.

حادثہ کے وقت سید عدیل کے پاس صرف یونیورسٹی کا لیٹر تھا اس لئے پولیس اس کے لواحقین کو تلاش کرتی رہی. 3 دن پہلے پولیس نے یونیورسٹی میں رابطہ کیا اور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اس کے ساتھی طلبا سے رابطہ کیا جس پر ہوسٹل میں اس کی الماری کا تولا توڑ کر اسکا پاسپورٹ اور دیگر ڈاکومنٹس نکال کر چیک کئے تو اس کی تصدیق ہوئی.

سفارتخانہ پاکستان ماسکو میت کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے دو دن تک پوسٹمارٹم کے بعد میت پاکستان روانہ کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں