پاکستان کو روس کے ساتھ دوبارہ داخلے کے بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے، ترجمان روسی وزارت خارجہ کا پاکستانی صحافی شاہد گھمن کے سوال پر جواب
ماسکو ( وائس آف رشیا) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں شام، فلسطین اور یوکرین سمیت دیگر اہم ایشوز پر بریفنگ دی ،اس پریس بریفنگ میں پاکستانی صحافی و چیف ایڈیٹر ‘وائس آف رشیا’، نمائندہ 92نیوز شاہد گھمن نے ماریہ زخارووا سے سوال کیا کہ روس بھارتی شہریوں کو 2025میں ویزہ فری انٹری دینے جارہا ہے لیکن پاکستانیوں کو ویزہ ہونے کے باوجود ائیرپورٹس سے ہی ڈیپورٹ کیا جارہا ہے ۔
جس پران کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی شہریوں کے روس میں داخلے کو آسان بنانے کیلئے تیار ہیں۔جس کیلئے پاکستان کو روس کے ساتھ دوبارہ داخلے کے بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے،
ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ویزہ فری انٹری مسودے پر کام ہورہا ہے ایسے مسودے پر پاکستان کے ساتھ بھی بات چیت پر غور کیا جاسکتاہے۔۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویزہ نظام میں تبدیلیاں دوطرفہ معاہدوں کے ذریعے ہی کی جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی شہری لاکھوں روپے لگاکر روس کا ویزہ لیکر جب روسی ائیرپورٹس پر پہنچتے ہیں توان کو بہت مشکل انٹری دی جاتی ہے جبکہ اکثریت کو ائیرپورٹس سے ہی ڈیپورٹ کردیا جاتا ہے۔جس پر حکومت پاکستان کی جانب سے کبھی نوٹس نہیں لیا گیا۔
روسی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پر سوال اور اس کا جواب دیکھنے کیلئے نیچے تصویر پر کلک کریں..
………………………………
پاکستانی صحافی شاہد گھمن کے روسی وزارت خارجہ میں کئے گئے سوال کے جواب کو روسی میڈیا نے بھرپور کوریج دی اس پرایک نظر…. پوری خبر دیکھنے کیلئے ہرتصویر پر کلک کریں….
…………………………
……………………………
…………………………..
……………………………..
…………………………………………
……………………………………………
……………………………………………
……………………………………..





















