طرابلس (وائس آف رشیا) لیبیا کے مغربی شہر الخمس کے ساحل کے قریب دو کشتیوں کے ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم چار تارکینِ وطن جاں بحق ہو گئے۔ لیبیا ریڈ کریسنٹ کے مطابق دونوں حادثات جمعرات کی شب پیش آئے۔ پہلی کشتی میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکینِ وطن سوار تھے، جن میں سے چار افراد ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے۔
دوسری کشتی میں 69 غیر قانونی تارکینِ وطن موجود تھے، جن میں دو مصری اور 67 سوڈانی شہری شامل تھے، جبکہ مسافروں میں آٹھ بچے بھی تھے۔ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ اس کی ہنگامی ٹیم نے کوسٹ گارڈ اور پورٹ سکیورٹی اتھارٹی کے ساتھ مل کر ریسکیو کارروائیاں انجام دیں، لاشیں نکالیں اور زخمیوں کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق منتقل کیا۔









