ملک شہبازکی جانب سے صدر پوتن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی مزمت

ماسکو(وائس آف رشیا) پاکستانی کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی رہائش گاہ پر کیا گیا ڈرون حملہ ایک نہایت قابلِ مذمت اور تشویشناک اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں، یہ نہ صرف روس کی خودمختاری پر حملہ ہیں بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ رہائشی مقام کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ملک شہباز نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی روس اس مشکل وقت میں روسی عوام اور روسی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لے اور دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں