رُودن یونیورسٹی ماسکو میں پاکستانی طلبہ اور تعلیمی تعاون پر تبادلہ خیال

ماسکو (وائس آف رشیا) روس کی معروف رُودن یونیورسٹی میں ہیڈ آف آفس فار انٹرنیشنل الومنائی افیئرز، انارا تربائیوا سے پاکستان میں تعلیم و سائنس کے سفیر ڈاکٹر شاہد حسن اور پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر صحافی شاہد گھمن بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران روس میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ، اعلیٰ تعلیم کے فروغ، رُودن یونیورسٹی اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون، الومنائی روابط اور مستقبل میں مشترکہ تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور طلبہ کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر شاہد حسن اور ملک شہباز نے پاکستان کمیونٹی روس کی جانب سے انارا تربائیوا کو پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے مستقبل میں بھی باہمی رابطوں اور تعلیمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں