گزشتہ 7 سال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہم نے کچھ نہیں کیا، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(وائس آف رشیا) جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامناہے،پچھلے پانچ 7سال ہم نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کلائمیٹ فنانس ہی کلائمیٹ جسٹس ہے ، موسمیاتی ایمرجنسی کا پاکستان کو سامنا ہے، پاکستان دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہے۔

سپریم کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے ہمیشہ موسمیاتی ایمرجنسی کے کیسز کو سنجیدہ لیا ، 90 کی دہائی میں انڈسٹریوں کو بند کرنے سے لیکر دیگر عوامل پر بات کی گئی ، عملدرآمد کون کرے گا اس پر بات نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں