سینٹ پیٹرزبرگ میں ڈاکٹرزاہد علی خان اورمحمد اکرم کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

سینٹ پیٹرزبرگ(وائس آف رشیا) سینٹ پیٹرز برگ میں ڈاکٹر ذاہد علی خان اور محمد اکرم کی جانب سے ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پارٹی کو پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ کے ڈائریکٹر آصف صدیقی نے آرگنائز کیا۔

اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ کے صدر ڈاکٹر فاروق ہوتی ،نائب صدر سید شاہد کامران اور پاکستانی کمیونٹی کی دیگر نمایاں شخصیات یاسین انور، انعام شاہ۔ سرفراز اقبال، سہیل طارق، علی عمر، ندیم، اکرم اور نعیم شیخ نے شرکت کیں۔

افطار ی سے پہلے انعام شاہ صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد روزہ افطار کیا گیا۔ تقریب میں آنے تمام شرکاء نے ڈاکٹر ذاہد علی خان اور محمد اکرم کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ کے ڈائریکٹر آصف صدیقی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس افطار پارٹی کو آرگنائز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں