ڈاکٹر طارق چودھری کی جانب سے سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطارڈنر کا اہتمام

ماسکو (وائس آف رشیا) معروف پاکستانی بزنس مین ڈاکٹر طارق چودھری کی جانب سے سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا.

جسے ڈاکٹرطارق چودھری کی جانب سے پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ کے ڈائریکٹر آصف صدیقی نے آرگنائز کیا۔

افطار ڈنرمیں پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ کے نائب صدر سید شاہد کامران ،یاسین انور، انعام شاہ۔ سرفراز اقبال، سہیل طارق، ارشد شیخ، علی عمر، عطا ء الرحمان، اکرم اور نعیم شیخ نے شرکت کیں۔ افطار ی سے پہلے انعام شاہ صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت کی اوراس کے بعد روزہ افطار کیا گیا۔

افطارڈنر میں پاکستانی روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ کھجوریں اور مشروبات بھی پیش کیے گئے. پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ نے افطارڈنر کے اہتمام پر ڈاکٹر طارق چودھری کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں