ماسکو(وائس آف رشیا) پاکستان کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت حاجی محمد ارشد کی نماز جنازہ ماسکو کی کیتھیڈرل مسجد پراسپیکٹ میرا میں اداکی گئی.
نماز جنازہ میں ماسکو کے معروف بزنس میں ڈاکٹرطارق چودھری، پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز، ڈاکٹربابراسلام، انجم ملک، خلیل الرحمان، ملک عمران، ذیشان عالم قریشی، حافظ محمد حمزہ اورکمیونٹی کی دیگر شخصیات نے شرکت کی.
مرحوم کو سوگواروں کی موجودگی میںماسکو کے دومودیدوا مسلمانوں کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے.
















