ماسکو: حاجی ارشد کی نماز جنازہ کل پراسپیکٹ میرا مسجد میں ادا کی جائے گی

ماسکو (وائس آف رشیا) ماسکو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی محمد ارشد جو ماسکو میں وفات پاگئے تھے ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز جمعہ ڈیڑھ بجے کیتھیڈرل مسجد پراسپیکٹ میرا میں ادا کی جائے گی..

ایڈریس…
Соборная мечеть, Выползов переулок, 7

نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت دومودیدوا قبرستان میں لے جائی جائے گی جہاں پر مسلمانوں کے قبرستان میں انہیں سپردخاک کیا جائے گا. جو احباب نماز جنازہ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ کل پراسپیکٹ میرا مسجد میں نمازجمعہ ادا کریں اور ان کے نمازہ جنازہ میں شریک ہوکر ثواب دارین حاصل کریں.

اس سلسلہ میں کسی نے اگر رابطہ کرنا ہو تو وہ پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز سے رابطہ کرسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں