ایتھنز(وائس آف رشیا) پاکستان جرنلسٹس کلب یونان رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے 25دسمبر یوم قائد نہایت ہی سادگی سے جان کیفے پرمنایا گیا،بابائے قوم کے جنم دن کا کیک کاٹا گیا.

تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا جسکی سعادت بالترتیب مرزا رفیق جرال اور ناصر جسوکی کے حصے آئی نظامت کے فرائض حسب روایت جنرل سیکرٹری مرزا رفاقت بیگ نے ادا کیئے،اجلاس صدر پاکستان جرنلسٹس کلب یونان بدر منیر سندھو کے زیر صدارت منعقد ہوا،صحافی برادری نے عظیم قائد محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے قائد کے فرمان ایمان، اتحاد،تنظیم کواپنا موٹو بنانے کا عہد کیا،اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنے اور قومی تہوار جوش وجذبے سے منانے کی ضرورت پر زور دیا.

نئے سال کی آمد پر ایک نئے عزم اور تندہی کیساتھ اپنے فرائض نبھانے کی بھرپور کوشش کرنے کا عندیہ ظاہر کیا،چئیر مین ڈاکٹر طارق جاوید سلیریا اور صدر منیر سندھو نے کشتی ڈوبنے سے جانبحق پاکستانی شہریوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور اس دردناک سانحہ کی بھرپور میڈیا کوریج کرنے پر صحافی ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور کلب ممبران کے اعزاز میں ایک گرینڈ ڈنر کا اعلان بھی کیا.

اپنے ساتھی شاہد ساقی کو بیٹی کی آمد اور ابراہیم فیض کو جنم دن کی مبارکباد یں پیش کیں،تقریب کا اختتام دعائے خیر سے کیا گیا،مہمانوں کی تواضح کیلئے پیزا پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔











