ڈپٹی وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے

ماسکو (وائس آف رشیا) پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (CHG) اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اعلیٰ سطحی اجلاس 17 اور 18 نومبر 2025 کو منعقد ہو رہا ہے۔

ماسکو آمد پر سینیٹر اسحاق ڈار کا پرتپاک استقبال روسی نائب وزیرِ خارجہ میخائل گالوزن، ریاستی پروٹوکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈر پروسوف، روسی وزارتِ خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزئی سورووتسیف نے کیا۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان فیصل نیاز ترمزی، ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر محمد آصف خان، قونصلر رانا محمد خالد ضیا اور سفارتخانے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

سینیٹر اسحاق ڈار اجلاس کے دوران علاقائی تعاون، اقتصادی روابط، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ مختلف ممالک کے رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں