حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانی کب تک درخواست جمع کرواسکتے ہیں؟

اسلام آباد(وائس آف رشیا) فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند پاکستانی شہری کب تک درخواست جمع کرواسکتے ہیں، وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ 17 دسمبر یعنی کل بروز منگل کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہوگا۔

17 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں “پہلے آئیے پہلے پائیے” کے اصول کے تحت کامیاب تصورکی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں