پاسپورٹ یا شناختی کارڈ ؟ بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد (وائس آف رشیا) بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کے ذریعے موبائل رجسٹریشن پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرونِ ملک سے آنے والے پاکستانیوں اور غیر ملکی مسافروں کے لیے موبائل فون رجسٹریشن کے دو طریقۂ کار واضح کر دیے ہیں، جن کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میں موبائل فون رجسٹر کروانے کے لیے مقررہ ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ ڈِیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے غیر قانونی موبائل فونز کی نشاندہی کی جاتی ہے، جبکہ ٹیکس ادا کرنے والے موبائل فونز خودکار طور پر نیٹ ورک پر رجسٹر ہو جاتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ یا نان کمپلائنٹ ڈیوائسز کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔

مسافر اپنے موبائل فونز پاسپورٹ یا قومی شناختی کارڈ (CNIC) کے ذریعے رجسٹر کروا سکتے ہیں، تاہم دونوں صورتوں میں ٹیکس کی شرح مختلف ہے اور اس کا انحصار موبائل فون کی قیمت پر ہوتا ہے۔

پاسپورٹ کے ذریعے موبائل رجسٹریشن پر ٹیکس
پاسپورٹ پر درخواست دینے والے مسافر، جو پاکستان آمد کے 60 دن کے اندر درخواست دے سکتے ہیں

30 ڈالر تک مالیت پر 430 روپے

30 سے 100 ڈالر پر 3,200 روپے

100 سے 200 ڈالر پر 9,580 روپے

200 سے 350 ڈالر پر 12,200 روپے + 17 فیصد سیلز ٹیکس

350 سے 500 ڈالر پر 17,800 روپے + 17 فیصد سیلز ٹیکس

500 ڈالر سے زائد پر 27,600 روپے + 17 فیصد سیلز ٹیکس

شناختی کارڈ کے ذریعے موبائل رجسٹریشن پر ٹیکس
قومی شناختی کارڈ پر درخواست دینے والوں کے لیے زیادہ ٹیکس لاگو ہوگا۔

30 ڈالر تک مالیت پر 550 روپے

30 سے 100 ڈالر تک پر 4,323 روپے

100 سے 200 ڈالر تک پر 11,561 روپے

200 سے 350 ڈالر تک پر 14,661 روپے + 17 فیصد سیلز ٹیکس

350 سے 500 ڈالر تک پر 23,420 روپے + 17 فیصد سیلز ٹیکس

500 ڈالر سے زائد پر 37,007 روپے + 17 فیصد سیلز ٹیکس

پی ٹی اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز بروقت رجسٹر کروائیں تاکہ کسی قسم کی سروس بندش سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں