ارجنٹینا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گیا

اٹلانٹا (وائس آف رشیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے دی۔

ارجنٹینا فیفا ورلڈ کپ2026کے فائنل میں پہنچ گیا سسنسی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو1- 2سے ہرا دیا۔

دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے2گول اسکور کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔عالمی ایونٹ کے سیمی فائنل میں حریفوں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی تاہم دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے ملنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول اسکور کیے، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم صرف ایک گول کرسکی۔

ارجنٹیناکی جانب سے پہلاگول فرنانڈس نے85ویں منٹ میں اسکور کیا، ارجنٹینا کے کھلاڑی مارٹینز نے دوسرا اور فیصلہ کن گول کیا۔

انگلینڈ کا واحد گول انتھونی گورڈن نے میچ کے55ویں منٹ میں اسکور کیا، فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کا ٹکراؤ اسپین سے اتوار کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں