ماسکو (شاہد گھمن سے) روسی صدر ولادیمیر پوتن کل 19 دسمبر 2025 کو اپنی سالانہ پریس کانفرنس اور “Direct Line” سوال و جواب سیشن کریں گے، جسے کریملن نے باضابطہ طور پر تصدیق کیا ہے۔
اس پروگرام میں صدر پوتن عالمی اور داخلی امور پر براہِ راست صحافیوں اور عوام کے سوالات کے جواب دیں گے، جن میں خاص طور پر یوکرین جنگ، امن مذاکرات، روس-امریکہ تعلقات اور عسکری صورتحال شامل ہوں گے۔
رواں سال یہ تقریب سال کے اہم ترین سیاسی ایونٹس میں شمار کی جاتی ہے، جس میں روسی اور غیر ملکی میڈیا نمائندے شرکت کریں گے۔ کریملن کے ترجمان کے مطابق پریس کانفرنس کا مقصد عوام اور عالمی میڈیا کو براہِ راست اہم پالیسیوں سے آگاہ کرنا ہے۔
روسی صدر پوتن کی یہ سنہری تقریر عام طور پر کئی گھنٹے طویل ہوتی ہے، جس میں وہ سربراہِ مملکت کی حیثیت سے گزشتہ سال کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہیں۔









