برسلز(وائس آف رشیا) یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ روس کے خلاف بیسویں پابندیوں کے پیکج پر کسی پیش رفت تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ بات یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے برسلز میں اجلاس کے بعد بتائی۔
کالس نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف 20ویں پابندیوں کے پیکج کی منظوری کافی عرصے سے التوا کا شکار ہے اور اسے منظور کیا جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ اس عمل کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یوکرین کے لیے 90 ارب یورو کے قرضے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس سے قبل یورپین کمیشن نے عندیہ دیا تھا کہ یہ پابندیوں کا پیکج 24 فروری تک منظور کر لیا جائے گا، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔









