گوجرانوالہ: جعلی ویزوں کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام ! دو مسافر آف لوڈ، گرفتار

گوجرانوالہ (حافظ ثاقب) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات اور وزٹ ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دو مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سلیم اور طورنگ خالد شامل ہیں۔
ملزم طورنگ خالد فلائٹ نمبر QR631 کے ذریعے ورک ویزے پر سائپرس جا رہا تھا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ اس کے پاسپورٹ پر سائپرس کا جعلی ویزا اور جعلی پروٹیکٹر اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ ملزم نے یہ ویزا پسرور کے رہائشی ایجنٹ سے حاصل کیا اور اس مقصد کے لیے 22 لاکھ روپے ادا کیے۔

دوسرا ملزم محمد سلیم فلائٹ نمبر FZ338 سے وزٹ ویزے پر تاجکستان جا رہا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اصل مقصد غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ پہنچنا تھا۔

ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں