ماسکو:(وائس آف رشیا) روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ برکس کے متعدد رکن ممالک کا عالمی نقطہ نظر روس کے مؤقف کے قریب ہے اور وہ یورپی ممالک کی موجودہ قیادت کی غلطیوں کو سمجھتے ہیں۔
روسی ٹی وی چینل ون سے گفتگو کے دوران دیمتری پیسکوف سے سوال کیا گیا کہ کیا برکس ممالک روس کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں؟
دیمتری پیسکوف نے جواب دیا کہ ضروری نہیں تمام ممالک روس کے مؤقف سے مکمل طور پر اتفاق کریں، تاہم ایسے ممالک کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کا عالمی نقطہ نظر روس کے قریب ہے۔
کریملن کے ترجمان نے کہا کہ بہت سے ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ یورپی ممالک کی موجودہ قیادت کیا غلطیاں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے مؤقف اور طرز عمل میں بعض فرق ہوسکتے ہیں، تاہم روس کے لیے سب سے اہم صدر ولادیمیر پوتن کا وژن ہے۔









