بیجنگ:(وائس آف رشیا) چین کے صدر شی جن پنگ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک 2027 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کے مطابق صدر شی جن پنگ نے یہ اعلان نئی دہلی میں منعقد ہونے والے برکس کے 18 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
چینی صدر نے بتایا کہ برکس کی صدارت سنبھالنے کے ساتھ چین 2027 میں تنظیم کے 19 ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔









