ماسکو:(وائس آف رشیا) امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آئندہ چند روز میں ماسکو کا دورہ کریں گے، جس کے بعد ان کے کیف جانے کی بھی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں امریکی نمائندے 5 سے 6 ستمبر کے دوران پہلے ماسکو پہنچیں گے اور بعد ازاں یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو ان کا پہلا پڑاؤ ہوگا، جہاں روسی حکام کے ساتھ بات چیت متوقع ہے۔
اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتن بھی کہہ چکے ہیں کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس میں ہمیشہ خوش آمدید ہیں اور ماسکو ان کے ساتھ رابطوں کو مثبت انداز میں دیکھتا ہے۔
روسی صدر کے مطابق دونوں شخصیات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اور قابل اعتماد نمائندے ہیں اور روس امریکا رابطوں میں عملی کردار ادا کر رہی ہیں۔









