میں ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کروں گا: جو بائیڈن

واشنگٹن(وائس آف رشیا) سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

جب میڈاس ٹچ کے میزبان بین میسیلاس نےان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے تو بائیڈن نے کہا کہ “یقیناً میں شرکت کروں گا”۔

وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن ٹرمپ کے حلف برداری میں شرکت کریں گی۔

اگست میں بائیڈن نے وعدہ کیا کہ وہ جنوری 2025ء میں ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اگر وہ دوبارہ منتخب ہو جاتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری اینڈریو بیٹس نے کہا کہ “صدر نے وعدہ کیا تھا کہ جو بھی الیکشن جیتا ہے وہ اس کی تقریب حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ اور خاتون اول اس وعدے کو پورا کریں گے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے”۔

ٹرمپ نے 2021ء میں بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کی کیونکہ اس مہینے کے شروع میں یو ایس کیپیٹل میں فسادات سے متعلق اپنے اقدامات پر انہیں ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں