منیلا (وائس آف رشیا) بیلاروس کی پروفیشنل اسکائی سرفر اولگا ناوُمووا نے نیپال کے علاقے سیانگبوچے میں ہیلی کاپٹر سے 20,945 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر دنیا کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اس کارنامے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اولگا ناوُمووا گزشتہ 15 برس سے اسکائی سرونگ کے پیشے سے وابستہ ہیں اور انتہائی بلند مقام سے اسکائی سرفنگ کا یہ چیلنجنگ تجربہ ان کے کیریئر کا بڑا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ریکارڈ کے مطابق چھلانگ کے بعد ناوُمووا نے 20,945 فٹ سے 12,356 فٹ کی بلندی تک اسکائی سرف بورڈ پر کنٹرول برقرار رکھا اور بعد ازاں پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر اتر گئیں۔ اس پورے عمل کے دوران کسی قسم کا حادثہ پیش نہیں آیا۔
اولگا ناوُمووا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو میں بتایا کہ اسکائی سرونگ سے لگاؤ نے انہیں ہمیشہ منفرد اور غیرمعمولی جست کا خواب دکھایا تھا اور یہ جمپ ان کے کیریئر کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کارنامے سے نہ صرف ناوُمووا کی صلاحیت اور بہادری اجاگر ہوئی ہے بلکہ دنیا بھر میں انتہائی مہماتی کھیلوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ جمپ دنیا کا بلند ترین اسکائی سرف ڈیسنٹ قرار دیا گیا ہے جس کے ساتھ اولگا ناوُمووا ریکارڈ ہولڈر بن گئی ہیں۔









