گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچی کو گھر والوں نے جادو کے چکر میں زندہ جلاکر مار ڈالا

گوجرانوالہ (وائس آف رشیا) پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں کالے جادو اور جن کے چکر میں ماں اور بہن بھائیوں نے ملکر 4 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زندہ جلاکر مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ میں 4 سالہ بچی کو زندہ جلانے کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں حقیقی ماں، دو بھائی اور بہن ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حقیقی والدہ لبنیٰ بی بی، بھائی حسیب، منیب اور بہن مزمل بی بی شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے کالا جادو اور جن کے شبہ میں اپنی ہی بچی کو آگ لگائی۔

سی پی او گوجرانوالہ نے فوری نوٹس لیا جس پر پولیس نے تمام ملزمان کو صرف 4 گھنٹوں میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں