ڈونلڈٹرمپ کے مشیر نے روسی جنرل کے قتل کی مذمت کر دی

واشنگٹن(وائس آف رشیا) نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے یوکرین کیلئے مشیر کیتھ کیلوگ نے روسی جنرل کے قتل کی مذمت کر دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشیر کیتھ کیلوگ نے کہا کہ یوکرین نے ماسکو میں جنرل کو نشانہ بناکر جنگ کے اصولوں کو توڑا تاہم امید کرتے ہیں روسی جنرل ایگور کیریلوف کا قتل امن مذاکرات میں رکاوٹ نہیں ڈالےگا۔

گزشتہ روزہ روسی ریڈیولوجیکل، کیمیکل ڈیفنس فورسز کے سربراہ کو ماسکو میں قتل کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں