ایسٹرکے موقع پر جنگ بندی پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا: کریملن

ماسکو(وائس آف رشیا) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ میڈیا بریفنگ میں ایسٹر کے موقع پر ممکنہ جنگ بندی، سمندری سلامتی اور یورپ کے ساتھ تعلقات پر اظہار خیال کیا ہے

پیسکوف نے کہا کہ ولادیمیر پوتن نے تاحال یوکرین میں جاری تنازع کے دوران ایسٹر جنگ بندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی سمندری حدود میں قزاقی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس اپنے معاشی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

بین الاقوامی تعلقات پر بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کسی ایسے ملک کے لیے خطرہ نہیں جو اس کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتا، اور ماسکو تمام ممالک خصوصاً یورپی ریاستوں کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم یورپ کی جانب سے رابطوں میں دلچسپی کا فقدان پایا جاتا ہے۔

پیسکوف نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ روسی صدر مستقبل قریب میں پرابوو سوبیانتو سے ممکنہ بات چیت کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں