ماسکو(وائس آف رشیا) روس نے یوکرین کو 1,000 ہلاک یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس کر دی ہیں، جبکہ اس کے بدلے یوکرین نے 41 روسی فوجیوں کی میتیں ماسکو کے حوالے کیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہلاک ہونے والے فوجیوں کی باقیات کا تبادلہ جاری عمل کا حصہ ہے، جو گزشتہ برس شروع ہوا تھا۔
روس کی وزارت خارجہ کے مطابق جون 2025 سے اب تک 12 ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں کی باقیات کیف کو دی جا چکی ہیں، جبکہ ماسکو کو 200 سے زائد روسی فوجیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔
قبل ازیں روسی صدارتی معاون ولادیمیر میدنسکی نے بھی بتایا تھا کہ ایک اور مرحلے میں 1,000 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس کی گئیں، جبکہ 35 روسی اہلکاروں کی میتیں روس کو دی گئی تھیں۔









