یوکرین معاملے پر روس اور امریکہ کے خفیہ و غیر رسمی رابطے جاری ہیں: روسی وزیر خارجہ

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان یوکرین کے معاملے پر غیر رسمی اور خفیہ رابطے بدستور جاری ہیں۔

لاوروف کے مطابق اس وقت باقاعدہ مذاکرات کی بحالی کے کوئی واضح امکانات نظر نہیں آ رہے، کیونکہ امریکی ثالثی ٹیم دیگر عالمی امور میں مصروف ہے، جس کے باعث یوکرین معاملے پر پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو اپنی پالیسی کے تحت جاری اقدامات کے لیے سفارتی سطح پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ یوکرین تنازع پر روس اور امریکہ مختلف ذرائع سے رابطے میں ہیں اور معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔

کریملن کو امید ہے کہ مستقبل قریب میں امریکی مذاکرات کار یوکرین مسئلے پر زیادہ توجہ دے سکیں گے، جس سے کسی ممکنہ حل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں