واشنگٹن (وائس آف رشیا) امریکا نے واشنگٹن میں شام کے سفارت خانے پر اس کا نیا پرچم لہرانے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ شام کو چھوڑ دیں۔
امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری نئے بیان میں تمام امریکیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حالات کے پیش نظر شامی اراضی سے کوچ کر جائیں۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شام میں سیکورٹی کی صورت حال ابھی تک غیر یقینی ہے اور ملک کے تمام حصوں میں مسلح تنازع کے بیچ حالات سے متعلق کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔
وزارت خاجہ کے مطابق جو امریکی شہری شام سے کوچ کرنے کی قدرت نہیں رکھتے وہ ہنگامی پلان تیار رکھیں اور اپنے مقامات پر طویل عرصے تک پناہ کے لیے تیار رہیں۔









