روس کے شہر نووروسیسک پر یوکرینی ڈرون حملہ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک، 29 زخمی

ماسکو:(وائس آف رشیا) روس کے کراسنودار خطے کے شہر نووروسیسک پر یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

کراسنودار کے گورنر وینیامین کوندراتیف نے بتایا کہ گزشتہ رات روسی فوجیوں نے خطے پر دشمن کے بڑے پیمانے پر کیے گئے ڈرون حملے کو پسپا کیا، تاہم نووروسیسک کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا۔

گورنر نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے حملے میں ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک ہوئے، جبکہ مزید 29 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

وینیامین کوندراتیف نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں