کویت (وائس آف رشیا) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر کویت پہنچے گئےہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نے اس بات پر زوردیا ہے کہ دونوں ممالک نہ صرف تجارت اور توانائی میں شراکت داری سے جڑے ہوئے ہیں، بلکہ امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی مشترکہ مفادات آپس میں مربوط ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کویت کا دورہ مشرق وسطیٰ میں نئی دہلی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کویت میں سیاسی قیادت سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دونوں عوام اور خطے کے مفاد کے لیے مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا سکے۔
کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم کویت اورانڈیا کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کرنے والے ہیں۔ کسی بھارتی وزیراعظم کا 43 سال میں کویت کا یہ پہلا دورہ ہے۔









