مغرب نے یوکرین کی 300 بلین ڈالرسے زیادہ کی مالی امداد کی، اوربان

بڈاپسٹ (وائس آف رشیا) ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے 2022 میں یوکرائن کے تنازعے میں اضافے کے بعد سے کیف کو 300 بلین ڈالر سے زیادہ کی مالی امداد اور فوجی امداد فراہم کی ہے۔

انہوں نے جمعہ کو کوسوتھ ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اتنی بڑی رقم اگر یورپ کے اندر لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے خرچ کی جاتی تو “حیرت انگیز کام کر سکتی تھی”۔

انہوں نے کہا کہ روس کے حق میں فرنٹ لائنز پر طاقت کا توازن روز بروز بدل رہا ہے۔ انہوں نے اگلے ماہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس واپس آنے پر امریکا میں متوقع سیاسی تبدیلیوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں