ڈونباس اور نووروسیا 2030 تک روس کے عمومی معیارِ زندگی تک پہنچ جائیں گے، صدر پوتن

ماسکو (وائس آف رشیا) روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ ڈونیتسک، لوگانسک، خیرسون اور زاپورزوئے کے علاقے 2030 تک معیارِ زندگی سمیت تمام بنیادی شعبوں میں روس کے عمومی معیار تک پہنچ جائیں گے۔

ڈونباس اور نووروسیا کی ترقی سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ روسی حکومت نے اپریل 2023 میں ان علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک جامع پروگرام منظور کیا تھا، جس کا مقصد ان خطوں کو روس کے قانونی، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور معلوماتی نظام میں مکمل طور پر ضم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت تقریباً 300 مختلف منصوبے اور اقدامات شامل ہیں، جن کے ذریعے سماجی خدمات، رہائشی سہولیات، ٹرانسپورٹ، یوٹیلیٹی انفراسٹرکچر اور صنعتی و زرعی شعبوں کو ترقی دی جا رہی ہے۔

صدر پوتن کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد نئے صنعتی اور زرعی اداروں کا قیام، جدید روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ 2030 تک یہ علاقے روس کے دیگر خطوں کے مساوی ترقی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈونباس اور نووروسیا کی بحالی اور ترقی روس کی اہم قومی ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت اس سلسلے میں تمام منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں