کریمیا میں مسافر ٹرین پر حملہ جنگی جرم، ذمہ داروں کو سزا ملے گی: ماریہ ز خارووا

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کریمیا میں ماسکو سے سمفیروپول جانے والی مسافر ٹرین پر مبینہ یوکرینی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے “جنگی جرم” قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں زخارووا نے کہا کہ حملے کا نشانہ بننے والی ٹرین کا کسی بھی قسم کی فوجی سرگرمی یا عسکری رسد سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ یہ مکمل طور پر ایک شہری ٹرین تھی۔ ان کے مطابق اس حملے کا مقصد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا تھا، جس کی روس سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ملوث تمام افراد اور اس کے ذمہ دار عناصر کی شناخت کی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق ناگزیر اور منصفانہ سزا دی جائے گی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق 8 جون کی شب یوکرینی ڈرونز نے ماسکو سے سمفیروپول جانے والی مسافر ٹرین کے انجن کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ اس کا معاون موقع پر ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق ٹرین میں سوار مسافر محفوظ رہے اور کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملے کو شہری انفراسٹرکچر کے خلاف ایک سنگین کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ ایسے حملے بین الاقوامی قوانین اور جنگی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان کے ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں