چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027ء تک پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پرہونگے : آئی سی سی

دبئی،لاہور وائس آف رشیا) آئی سی سی نے اعلان کیاہے کہ چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027ء تک پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پرہونگے ،آئی سی سی بورڈ نے پاک بھارت فیوژن فارمولے کی منظوری دیدی.

چیمپئنز ٹرافی ، ویمن اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر نافذ ہوگا۔معاہدے کے تحت 8 ٹیموں کے چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں بھارت کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے جبکہ بدلے میں آئی سی سی کے وہ ایونٹس جن کی میزبانی بھارت کرے گا ان میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے
.
جب کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق پاکستاں 4 سال بعد ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا جس میں پاکستان کو 2028ء کے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی دی گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں