کریمیا میں گرفتار شخص کا اعلیٰ پولیس افسر پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف: ایف ایس بی

ماسکو(وائس آف رشیا) روس کی وفاقی سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے دعویٰ کیا ہے کہ کریمیا میں گرفتار ایک شخص نے ایک اعلیٰ قانون نافذ کرنے والے افسر پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔

ایف ایس بی کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں زیرِ حراست شخص نے کہا کہ اسے 2025 میں یوکرینی خفیہ اداروں نے “خان” کے نام سے بھرتی کیا تھا، اور اسے ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ ایک سینئر پولیس افسر کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنائے۔

ملزم کے مطابق اسے گیس اور بجلی کے تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی، جبکہ اس نے اعتراف کیا کہ وہ مالی معاوضے کے عوض کیف کے لیے کام کرنے پر آمادہ ہوا تھا۔

ایف ایس بی کے مطابق ملزم منصوبہ مکمل کرنے کے بعد روس سے فرار ہونے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم اسے کارروائی سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو کلو وزنی ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز مواد، غیر ملکی ساختہ بارودی مواد اور مزید دو دیسی ساختہ بم تیار کرنے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ایف ایس بی کے تفتیشی شعبے نے کریمیا اور سیواستوپول میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں