کیف کے حملے عالمی توانائی منڈی کو عدم استحکام کا شکار بنا رہے ہیں: کریملن

ماسکو(وائس آف رشیا) کریملن کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے تواپسے میں آئل اسٹوریج تنصیبات پر حملے عالمی توانائی منڈی میں مزید عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔

پیسکوف کے مطابق ان تنصیبات میں موجود تیل برآمدی معاہدوں کی تکمیل کے لیے مختص تھا، جسے نشانہ بنا کر کیف حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قلت میں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث پہلے ہی توانائی کی منڈی دباؤ کا شکار ہے۔

کریملن کے ترجمان نے زور دیا کہ یوکرین کی یہ کارروائیاں عالمی توانائی کے شعبے میں مزید بے یقینی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں