ماسکو(وائس آف رشیا) روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اہم سرکاری دورے پر شمالی کوریا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ قیادت اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق اس دورے کے دوران بیلوسوف پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کی اعلیٰ قیادت اور مسلح افواج کے کمانڈ سے ملاقات کریں گے، جبکہ مختلف سرکاری اور یادگاری تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
پیانگ یانگ پہنچنے پر روسی وزیر دفاع کا استقبال ان کے شمالی کوریائی ہم منصب آرمی جنرل نو کوانگ چول نے کیا۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔









