ماسکو(وائس آف رشیا) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یورپ کے لیے بڑا خطرہ نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ خود یورپ کا ایک لازمی حصہ ہے۔
روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس یوریشین براعظم کا حصہ ہے اور تاریخی و جغرافیائی لحاظ سے یورپ سے جڑا ہوا ہے، اس لیے اسے یورپ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دینا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس ایک یوریشین ملک ہونے کے باوجود یورپ کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتا ہے، اور اسے یورپ سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔









