ماسکو میں پاکستانی کمیونٹی کی کرکٹ ٹیم کا استقبال، سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کھیلوں کے فروغ پر زور

ماسکو(وائس آف رشیا) روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ماسکو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان ہاؤس میں پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ کھیل ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماسکو میں مئی اور جون 2026 میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی دکھائیں۔

ملاقات م میں پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز، ڈاکٹر شاہد حسن، ڈاکٹر بابراسلام بھی موجود تھے، جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔

سفیر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کھیلوں کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں