ماسکو (وائس آف رشیا) روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
روسی حکام کے مطابق حادثے میں تقریباً 20 زخمیوں کو لینن گراڈ ریجن کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
وزارت صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ بعد ازاں پانچ افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج بھی کر دیا گیا، جن میں بچہ بھی شامل ہے۔
اس سے قبل ایمرجنسی وزارت کے علاقائی شعبے نے بتایا تھا کہ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔









