یورپ کی جانب سےیوکرین کو دیے گئے 90 ارب یورو واپس نہیں آئیں گے: میدویدیف

ماسکو(وائس آف رشیا) روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو دیا گیا 90 ارب یورو کا قرضہ یورپی عوام کی جیب سے لیا گیا ہے اور یہ رقم واپس نہیں آئے گی۔

اپنے بیان میں دیمتری میدویدیف نے کہا کہ یورپی یونین بالآخر کیف کو متوقع قرضہ فراہم کر رہی ہے، تاہم یہ رقم واپس کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ان کے مطابق یورپی قیادت کا خیال ہے کہ اس قرضے کی ادائیگی روس سے حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے منظور کردہ یہ مالی معاونت دراصل یورپی شہریوں کے وسائل سے فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رپورٹ کیا گیا تھا کہ یورپی کونسل نے 2026 سے 2027 کے دوران یوکرین کے لیے 90 ارب یورو کی فنڈنگ کی منظوری کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

یورپی یونین کے مطابق یوکرین کو فراہم کیے جانے والے اس قرضے کی واپسی روس سے ممکنہ زرِ تلافی (reparations) کے ذریعے کی جائے گی، جیسا کہ کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں