روسی وزارت خارجہ میں آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر تقریب، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

ماسکو(وائس آف رشیا) روس کی وزارت خارجہ میں آرتھوڈوکس عیدِ ایسٹر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کی۔

اس تقریب میں ماسکو اور تمام روس کے پیٹریارک کیرل، روسی آرتھوڈوکس چرچ کے اعلیٰ مذہبی رہنما، دیگر مذاہب کے نمائندے، سرکاری و سماجی شخصیات اور سفارتی برادری کے ارکان نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے تقریب کے شرکاء کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ اور چرچ کے درمیان تعاون عالمی سطح پر اخلاقی اقدار کے فروغ، اقوام کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم روسیوں کی روحانی معاونت کو بھی اس تعاون کا اہم حصہ قرار دیا۔

اپنے خطاب میں سرگئی لاوروف نے عالمی صورتحال کے اہم امور پر بھی روشنی ڈالی، جن میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور دیگر خطوں میں عیسائی برادری کے تحفظ، روایتی اخلاقی و روحانی اقدار کے فروغ اور مختلف تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں