عالمی کھیلوں میں روس کا مضبوط مقام برقرار، دباؤ کے باوجود کارکردگی متاثر نہیں ہوئی: ولادیمیر پوتن

ماسکو(وائس آف رشیا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں روس کا مقام بدستور مضبوط ہے اور مختلف رکاوٹوں کے باوجود روسی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے اس حیثیت کو ثابت کیا ہے۔

کریملن میں باکسنگ کے عالمی چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روسی ایتھلیٹس کی حالیہ کارکردگی اور نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ملک کھیلوں کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

صدر پیوٹن نے روسی باکسرز کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر روس کی مضبوط پوزیشن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض غیر منصفانہ کوششوں کے باوجود، جن کا مقصد روس کی کھیلوں میں کامیابی کو کمزور کرنا تھا، روسی کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنی برتری برقرار رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں