یوکرین کے خلاف خصوصی آپریشن 2022سے پہلے کرنا چاہیئے تھا، صدر پوتن

ماسکو(وائس آف رشیا) پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اعتراف کیا کہ یوکرین میں خصوصی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ 2022 سے پہلے ہو جانا چاہیے تھا اور اس کی تیاری پہلے سے کر لی جانی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ کیف کے حکام نے براہ راست کہا تھا کہ وہ منسک معاہدوں پر عمل درآمد نہیں کریں گے، جب ہم نے دیکھا کہ ہمیں منسک معاہدوں کے حوالے سے دھوکہ دیا گیا ہے۔تو ہمیں ایسے اقدامات کرنے پر مجبور کیا گیا۔صدر پوتن نے کہا کہ اگر ہمیں پہلے سے معلوم ہوتا کہ کیا ہونے والا ہے، تو یقینا ہمیں ایسی سنجیدہ اور منظم تیاری کرنی پڑتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں